کرناٹک :28/ جنوری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا)جے ڈی ایس اور کانگریس الائنس حکومت میں سب کچھ سہی ہوتاہوا نہیں دکھ رہا ہے۔ریاست کے وزیر اعلی ایچ ڈی کمارسوامی نے کہا کہ کانگریس ممبر ان اسمبلی حد پار کر رہے ہیں اور اگر ان کا رویہ ایسا ہی رہا تو وہ سی ایم عہدے سے استعفی دینے کو تیار ہیں۔جب کمارسوامی سے پوچھا گیا کہ کانگریس ممبر اسمبلی کہتے ہیں کہ سدارمیا ان کے وزیراعلی ہیں اس پر آپ کا کیا کہنا ہے؟ تو انہوں نے کہاکہ کانگریس لیڈروں کو ان مسائل کو دیکھنا ہوگا، میں اس کے لئے سرکاری شخص نہیں ہوں،اگر وہ اس طرح کرتے رہیں گے تو میں استعفی دینے کے لئے تیار ہوں،وہ لوگ حدود سے تجاوز کر رہے ہیں،کانگریس لیڈران کو اپنے ایم ایل اے کا خیال رکھنا چاہئے۔اہم بات یہ ہے کہ ان دنوں کرناٹک نے کافی ہلچل دیکھنے کوملی ہے۔بی جے پی اور کانگریس۔جے ڈی ایس نے ایک دوسرے پرخریدوفروخت کاالزام لگایاتھا۔